کراچی، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 27 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ہوگئے

جمعرات 19 مارچ 2015 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 27 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 مارچ 2015ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 16 ارب 27 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ہوگئے، ان ذخائر میں سے 11 ارب 22 کروڑ 61 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 5 ارب 4 کروڑ 76 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 13 مارچ 2015ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی سے11 ارب 22 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئے جو گزشتہ ہفتہ کے دوران 11 ارب 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں