سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن کلیم کی گمشدگی کی حوالے سے دائر درخواست پرایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 19 مارچ 2015 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن کلیم کی گمشدگی کی حوالے سے دائر درخواست پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ایم کیوایم کی جانب سے کلیم کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ان کے کارکن کلیم کو پچیس فروری کو کلفٹن میں واقع اس کی دکان سے نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے ہیں اور اس کا اب تک کوئی اتا پتہ نہیں ہے اور خدشہ ہے کہ اس کو قتل نہ کردیا جائے درخواست کی سماعت جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ اور دیگر حکام سے ایک ہفتے میں رپوررٹ طلب کرلی واضح رہے کہ کلیم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں