متحدہ رابطہ کمیٹی نے گرفتار کارکنان کی تفصیلات جاری کردی، چھاپوں کی مذمت
جمعرات 19 مارچ 2015 20:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)ایم کیو ایم نے گرفتار کارکنوں کی تفصیلات جاری کردی، رابطہ کمیٹی نے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم، وزیر داخلہ، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کارکنان و ذمہ داران کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے کارکنوں اور ذمہ داروں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔
اپنے اعلامیے میں رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نیو کراچی سیکٹر کے انچارج علی رضا ولد شمیم رضا کو گلستان جوہر میں واقع ان کی عارضی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر بلاجواز گرفتار کیا گیا، ایسی کارروائیوں سے کارکنان کو حق پرستی کی جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم نے گرفتار کارکنان، ذمہ داران و ہمدردوں کی تفصیلات بھی جاری کردیں، ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے جوائنٹ انچارج حسن حیدر، برنس روڈ سیکٹر کے سہیل کھوکھر، عمران الدین، اورنگی ٹاوٴن کے نبی حسن عرف جہانگیر، آصف علی اور شاہد، قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن محمد قاسم، محمد ناصر، ارسلان، عبدالمعید، رنچھوڑ لائن کے رضوان، نارتھ کراچی کے کلیم وحید، لائنز ایریا کے باقر رضا، پی آئی بی کے رضوان خان، نیو کراچی سیکٹر کے انچارج علی رضا، شہزاد خان اور سلمان خان بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں۔
اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ذمہ داران و کارکنان کو بلاجواز گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور مختلف جرائم کے اقبالی بیانات دینے پر مجبور کیا جارہا ہے، انسانی حقوق سمیت ایم کیو ایم کے جمہوری اور سیاسی حقوق بری طرح سے پامال کئے جارہے جو قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کارکنوں و ذمہ داران کی بلاجواز گرفتاریوں کا نوٹس لیا جائے، سیاسی، آئینی، قانونی اور انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کرکے تمام گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کیا جائےکراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
کراچی، گھریلو پریشانیاں ،آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے خود کشی کر لی
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم’ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
چہرے کے ڈمپل کے سبب اداکاری کیلئے سلیکٹ ہوا تھا: فیصل رحمٰن
پوسٹل سروس کی مہربانی،اداکارہ صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا
ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ملیر ندی میں کچرے کی روک تھام کےلئے 8رکنی کمیٹی قائم کردی
عالمی مشاعرے کے انعقاد سے شہریوں کا علمی و ادبی شوق پروان چڑھے گا،بیرسٹر مرتضی وہاب
اورنگی ٹائو ن پولیس کی غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی
کراچی پولیس کی کارروائی،گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار ، چھالیہ،گرینڈنگ مشین اورپتی برآمد
ن لیگ مولانا کو منانے سے پہلے بڑے میاں کو منائیں: حافظ حسین احمد
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
دو طرفہ تجارتی مواقع کے فروغ کیلئے ایرانی صدر کا دورہ خوش آئند ہے،یو بی جی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
پتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، وزیرقانون
-
ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے‘ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے.بیرسٹر گوہر
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عمل درآمد شروع