پی پی حکومت میں جیلوں میں متحدہ کے کارکنوں کوسہولیات کی فراہمی کے ثبوت سامنے آگئے،
موجودہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو ہی آئی جی جیل خانہ جات کی حیثیت سے متحدہ کے سزایافتہ قیدیوں کو سہولت پہنچاتے رہے،ذرائع
جمعرات 19 مارچ 2015 19:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پی پی حکومت میں جیلوں میں متحدہ کے کارکنوں کوسہولیات کی فراہمی کے ثبوت سامنے آگئے ہیں ، موجودہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو ہی آئی جی جیل خانہ جات کی حیثیت سے متحدہ قومی موومنٹ کے سزایافتہ قیدیوں کو سہولت پہنچاتے رہے ہیں ، متحدہ قومی موومنٹ کے سزایافتہ قیدیوں کے لیے الگ بیرک بھی موجودہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے مہیا کی تھی ۔
انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق اکتوبر2011 میں وزیرجیل خانہ جات کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے 2صوبائی وزرا اور ایک رکن سندھ اسمبلی نے شرکت کی تھی،اجلاس میں ملیر جیل کے صادق میمن ،اس وقت کے آئی جی جیل خانہ جات اور موجودہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادرتھیبو اور دیگر نے شرکت کی تھی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے 195 قیدیوں کے معاملات پر بات ہوئی تھی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران جیل حکام نے متحدہ قومی موومنٹ کے وزرا سے ان کے قیدیوں کے رویے کی شکایت بھی کی تھی اور کہا تھا کہ صولت مرزا کی جانب سے جیل حکام کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ان کے بچے کون سے اسکول میں پڑھتے ہیں ۔جس پر اجلاس کے دوران ہی متحدہ قومی موومنٹ کے اس وقت کے وزیر خالدافضل نے جیل حکام کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کسی کارکن نے کچھ غلط کیا تو فوری ایکشن لیاجائیگا اور انہوں نے ذ مہ داری میں لی اورآئندہ ایسانہ ہونیکی ضمانت بھی دی تھی۔ذرئع نے بتایا کہ اجلاس میں طے ہوا تھا کہ ملیر جیل میں قید متحدہ قومی موومنٹ کے قیدیوں کو بھی سینٹرل جیل کراچی منتقل کیا جائیگا ۔ اجلاس میں طے پایا تھاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے قیدیوں کو الگ بیرک میں رکھاجائے گا،یہ الگ بیرک مسرت یا حیدر وارڈ ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس کے منٹس پر آئی جی جیل خانہ جات غلام قادر تھیبو کے دستخط بھی کیے تھے ۔یاد رہے کہ غلام قادر تھیبو اس وقت ایڈیشنل آئی جی کراچی کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو