سالانہ امتحان برائے سال 2015کے لئے جماعت نویں دسویں (سائنس گروپ و جنرل ریگولر گروپ) ..
تازہ ترین : 1

سالانہ امتحان برائے سال 2015کے لئے جماعت نویں دسویں (سائنس گروپ و جنرل ریگولر گروپ) کے ایڈمٹ کارڈز کا اجراء21مارچ بروز ہفتہ سے کیا جائے گا،ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات کا اعلامیہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق سالانہ امتحان برائے سال 2015کے لئے جماعت نویں دسویں (سائنس گروپ و جنرل ریگولر گروپ) کے ایڈمٹ کارڈز کا اجراء21مارچ بروز ہفتہ سے کیا جائے گا۔ اسکولوں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اسکول کے اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ اپنے نمائندے کو ایڈمٹ کارڈز وصول کرنے کے لئے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاک B-میں دفتری اوقات (09:30 to 5:00)میں بھیج دیں۔

ایڈمٹ کارڈز اجراء کی تفصیل کے مطابق 21مارچ کونیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد24مارچ کو جمشید ٹاؤن ، گلشن اقبال، شاہ فیصل25مار چ کوملیر، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی26مارچ کو صدر، لیاری، کیماڑی اور27مارچ کوبلدیہ ، سائٹ، اورنگی اورگڈاپ کے اسکولوں کے سربراہان کو ایڈ مٹ کارڈ جاری کئے جائیں گے

وقت اشاعت : 19/03/2015 - 19:15:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں