سندھ حکومت نے صولت مرزا کے اہل خانہ کو سیکیورٹی فراہم کردی

صولت مرزا کی اپیل سننے، مزید وقت دینے پر حکومت کے شکر گزار ہیں،بیگم

جمعرات 19 مارچ 2015 17:28

سندھ حکومت نے صولت مرزا کے اہل خانہ کو سیکیورٹی فراہم کردی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) مچھ جیل میں قید سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے وڈیو بیان میں نئے سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کے بعد حکومت سندھ نے صولت مرزا کے اہل خانہ کو سکیورٹی فراہم کردی ہے ۔جبکہ اہلیہ نگہت مرزا نے کہا ہے کہ مجھے جس معجزے کا انتظار تھا آخر کار وہ ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مچھ جیل میں قید سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے پھانسی سے قبل دیئے گئے وڈیو بیان اور اس میں کیے گئے سنسنی خیز انکشافات کے بعد حکومت سندھ نے صولت مرزا کے اہل خانہ کو سکیورٹی فراہم کردی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 4پولیس اہلکار صولت مرزا کے اہل خانہ کو فراہم کیے گئے ہیں ۔دوسری جانب رابطہ کرنے پر نگہت مرزا نے صولت مرزا کی پھانسی تین روز کے لیے موخر کیے جانے پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ حکومت وقت کی شکرگذار ہیں کہ اس نے صولت کی اپیل سنی اور اسے مزید وقت دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں