مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس ہفتہ 21مارچ کو کراچی میں ہوگا ، مفتی منیب الرحمن

جمعرات 19 مارچ 2015 16:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ جمادی الثانی 1436ئھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس 21مارچ بروزہفتہ بعد نمازِ عصر دفتر محکمہٴ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں پر رابطہ قائم کریں۔0300-9285203 , 0300-9244269 , 0321-2484604 , (021)99261404 , 99261403

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں