مسابقتی کمیشن کا پینٹ بنانے والی کمپنی کو 10لاکھ روپے جرمانہ
تازہ ترین : 1

مسابقتی کمیشن کا پینٹ بنانے والی کمپنی کو 10لاکھ روپے جرمانہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) مسابقتی کمیشن نے پینٹ بنانے والی کمپنی کو نمبرون ہونے کے بے بنیاد دعویٰ کرنے پر 10لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ مسابقتی کمیشن کے تین رکنی بنچ نے پینٹ ساز کمپنی جوٹن پینٹ سازی میں نمبرون ہونے کے دعویٰ پر ملنے والی شکایت کی تحقیق کی۔ تحقیقات کے دوران جوٹن کمپنی نمبر ون ہونے کے اپنے دعویٰ کو ثابت نہ کرسکی جس کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی کہ کمپنی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔بنچ نے جوٹن کمپنی کو دس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کا انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے دوبارہ ایسا بے بنیاد دعویٰ کیا تو اس کے خلاف مزید سخت اقدام اٹھایاجائیگا۔

وقت اشاعت : 19/03/2015 - 16:17:10

اپنی رائے کا اظہار کریں