کراچی: شہر کے حالات میں متواتر بہتری آرہی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف

جمعرات 19 مارچ 2015 14:42

کراچی: شہر کے حالات میں متواتر بہتری آرہی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن کا فیصلہ تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کیا گیا تھا۔ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ تمام جماعتوں کا متفقہ فیصلہ تھا۔

(جاری ہے)

آپریشن کی شروعات کے بعد سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوائے برائے تاوان کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن ملک کے مفاد میں ہے، ملک کے معاشی مرکز میں استحکام اسی آپریشن کی بدولت آئے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں