کراچی : زہرہ شاہد قتل کیس کے ملزم کلیم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا
تازہ ترین : 1

کراچی : زہرہ شاہد قتل کیس کے ملزم کلیم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء): گذشتہ روز رینجرز کی نے کلفٹن تین تلوار پر کاروائی کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کے ملزم کلیم کو گرفتار کیا تھا، تاہم آج انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں ملزم کلیم کو پیش کر دیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو پولیس کی سخت نگرانی میں منہ پر کپڑا ڈال کر عدالت میں پیش کیا گیا . یاد رہے کہ زہرہ شاہد قتل کیس میں ملوث دو ملزمان کو پکڑا جا چکا ہے جبکہ 4 ملزمان ابھی بھی مفرور ہیں.

وقت اشاعت : 19/03/2015 - 14:30:24

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں