کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور کسٹم حکام کی سمندر میں کاروائی، 5 افراد گرفتار۔

جمعرات 19 مارچ 2015 14:17

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء) : پاکستان میری ٹائم ایجنسی اور کسٹم حکام کی جانب سے پاکستان کی سمندری حدود میں کاروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پی ایس ایف نے تفصیلاً بتایا کہ کاروائی کے نتیجے میں 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے غیر ملکی شراب کی بھاری مقدار اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمد کی گئی شراب کی مالیت لگ بھگ 7 کروڑ روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں