حکومت سندھ نے گندم کی خریداری شروع کر دی
تازہ ترین : 1

حکومت سندھ نے گندم کی خریداری شروع کر دی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء)حکومت سندھ نے صوبے میں سرکاری سطح پر گندم کی خریداری شروع کر دی۔رواں برس کے لیے گندم کی خریداری کا ہدف 9لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے مقامی تاجروں کی جانب سے یوکرائن سے 7لاکھ ٹن گندم منگوانے کے باعث سندھ حکومت کے پا س گوداموں میں8لاکھ ٹن گندم پہلے ہی موجود ہے۔ محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری کے لیے مختلف اضلاع میں خریداری مراکز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔

اس سے قبل محکمہ خوراک نے گندم کی بین الصوبائی اور بین الاضلاعی نقل وحمل پر بھی دفعہ144کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ امسال صوبے میں 166خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں کاشتکاروں سے 1300 روپے فی من کے حساب سے گندم کی خریداری شروع کر دی گئی ہے ۔ محکمہ خوراک کی جانب سے سانگھڑ میں 44 میرپورخاص میں 20 عمر کوٹ میں 25مٹیاری میں 11ٹنڈو الہیار میں 7دادو میں 21جامشورو میں 13 بدین میں 11ٹھٹھہ میں 6 ٹنڈو محمد خان میں 6اور حیدرآباد میں 2خریداری مراکز قائم کیے گئے تاہم اپر سندھ میں گندم کی خریداری کا عمل یکم اپریل سے شروع کیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/03/2015 - 16:49:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں