صوبائی محکمہ بلدیات نے کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کے بلدیاتی اداروں کے تعین کا ڈرافٹ تیار کرلیا

بدھ 18 مارچ 2015 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) صوبائی محکمہ بلدیات نے کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کے بلدیاتی اداروں کے تعین کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے جس کے تحت میونسپل کاریوریشنز، میونسپل کمیٹیز، ٹاؤن کمیٹیز، یونین کونسلز، یونین کمیٹیز اور وارڈز کی تعداد کا تقرر کردیا گیا ہے تاہم بلدیاتی حلقوں کی حد بندیاں ا لیکشن کمیشن کریگا، ڈرافٹ کے تحت کراچی کے چھ اضلاع میں چھ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کا قیام ہوگا جبکہ178یونین کمییٹیز تشکیل دی جائیں گی،بلدیہ وسطی میں 42، بلدیہ کورنگی میں 27، بلدیہ غربی میں 35، بلدیہ شرقی میں 27، بلدیہ جنوبی میں 29اور بلدیہ ملیر میں 18یونین کمیٹیز قائم کی جائیں گی، محکمہ بلدیات کے مطابق مجوزہ ڈرافٹ کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ سندھ کرین گے جس کے بعد الیکشن کمیشن اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے بلدیاتی حلقوں کی حدبندیاں کریگا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کے بلدیاتی حلقہ ڈسٹرکٹ میوسنپل کارپوریشن(ڈی ایم سی) سینٹرل کے پانچ زونز ہوں گے جن میں لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی اور گلبرگ شامل ہیں، ڈی ایم سی سینٹرل میں یونین کمیٹیز کی تعداد 42ہے، ڈسٹرکٹ کورنگی کے بلدیہ حلقہ بلدیہ کورنگی کے چار زونز ہیں جن میں شاہ فیصل، کورنگی، لانڈھی اور ماڈل کالونی زونز شامل ہیں، بلدیہ کورنگی کی 27یونین کمیٹیز قائم کی گئی ہیں، کراچی ڈویژن کے ضلع غربی میں ڈی ایم سی ویسٹ میں پانچ زونز قائم کیے گئے ہیں جن میں سائیٹ ، بلدیہ ، مومن آباد، اورنگی اور منگھوپیر زونز شامل ہیں جبکہ 35یونین کمیٹیز قائم کی گئی ہیں، ڈی ایم سی ایسٹ میں چار زونز قائم کیے گئے ہیں جن میں فیروزآباد، جمشید کوارٹرز ، گلشن اقبال، گلزار ہجری شامل ہیں، بلدیہ شرقی میں 27یونین کمیٹیز قائم کی جائیں گی، ضلع جنوبی کے بلدیاتی حلقہ بلدیہ جنوبی کو سات زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں گارڈن زون، آرام باغ، صدر، سول لائنز، ہاربر، میر پور اور لیاری زونز شامل ہیں، بلدیہ جنوبی میں 29یونین کمیٹیز شامل ہیں، بلدیہ ملیر میں 6زونز قائم کیے جائیں گے جن میں 18یونین کمیٹیز ہوں گی، زونز میں ابراہیم حیدری، بن قاسم، گڈاپ ، شاہ مرید، مرید میمن، ائیرپورٹ شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں