کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزنے کارروائیاں کرکے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا
تازہ ترین : 1

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزنے کارروائیاں کرکے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزنے کارروائیاں کرکے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرزکے مطابق ایوب گوٹھ،بہادرآباد،گل احمد کالونی،بنارس ،سٹی کورٹ ، دھوبی گھاٹ اور اطراف کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کر کے 14 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ، گرفتارافراد میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں سمیت سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرز، بھتا خور، منشیات فروش اورگینگ وارکے ملزمان بھی شامل ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/03/2015 - 16:44:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں