سانحہ بلدیہ ٹاوٴن: ملزم رضوان قریشی کے وارنٹ گرفتاری جاری
تازہ ترین : 1

سانحہ بلدیہ ٹاوٴن: ملزم رضوان قریشی کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء )عدالت نے سانحہ بلدیہ کی منظم دہشت گردی کا انکشاف کرنے والے ملزم رضوان قریشی کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیے۔ملزم رضوان قریشی پر کراچی کے مختلف تھانوں میں ٹارگٹ کلنگ، ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم پر سرسید تھانے میں دو، نارتھ ناظم آباد میں تین،عوامی کالونی تھانے میں دو، اور نیو کراچی تھانے میں ایک قتل کا مقدمہ درج ہے۔ملزم پر آرٹلری تھانے کی حدود میں ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی درج ہے ،عدالت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ گیارہ اپریل کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

وقت اشاعت : 18/03/2015 - 12:58:30

اپنی رائے کا اظہار کریں