کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے نصرت بھٹو انڈر پاس کا افتتاح کر دیا

بدھ 18 مارچ 2015 12:56

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے نصرت بھٹو انڈر پااس کا افتتاح کر دیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر 51 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے جسے 4 ماہ میں مکمل کر لیا جائے تھا. شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت آئندہ بھی وعدے کے مطابق منصوبے بناتی رہے گی.ان کا کہنا تھاکہ کراچی کوروشنیوں کا شہر بنایا جائے گا اور شہر کی رونقیں دوبارہ لوٹیں گی۔

(جاری ہے)

کراچی میں سڑکوں کا نیا جال بچھایا جائے گا۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی کا آغاز سب سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا جسے ہم مزید آگے بڑھائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں