کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے 2 خواتین کی لاشیں برآمد‘پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی

بدھ 18 مارچ 2015 12:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) بلدیہ ٹاوٴن سے 2 خواتین کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ۔ بدھ کو پولیس کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے جنگل اسکول کے قریب 2 خواتین کی لاشیں ملیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیاہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت ماں بیٹی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں