رینجرز نے الطاف حسین کے بھانجے عزیز انصاری کو رہا کردیا

منگل 17 مارچ 2015 22:40

رینجرز نے الطاف حسین کے بھانجے عزیز انصاری کو رہا کردیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) رینجرز نے نائن زیرو سے حراست میں لیے گئے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بھانجے کو رہا کردیا ۔منگل کو رینجرز نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بھانجے عزیز انصاری کو رہا کردیا ہے جس کے بعد رینجرز کی حراست سے رہائی پانے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز ذرائع کے مطابق عزیز انصاری کو 11 مارچ کے روز نائن زیرو پر کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا اور عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد اسے 90 روز تک رینجرز کی تحویل میں دیا گیا تھا تاہم تحقیقات میں بے گناہ ثابت ہونے پر اسے رہا کیا گیا ۔

واضح رہے کہ رینجرز نے 11 مارچ کی صبح ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران عامر خان سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کو حراست میں لیا تھا جن میں سے بعض افراد کو تحقیقات کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں