کراچی،شر پسندوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ ‘ایک اہلکار جاں بحق ، دوسرا زخمی

منگل 17 مارچ 2015 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے بنارس میں شر پسندوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بنارس میں بنارس پل پر ڈیوٹی پر معمور اہلکار ساجد نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بن گیا اور موقع پر دم توڑ گیاجبکہ اس کا ساتھی اہلکار زخمی ہو گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں