آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ میں بلوچ محمڈن نے کے پی ٹی کو ٹھکانے لگا دیا

منگل 17 مارچ 2015 19:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں ملیر کی معروف ٹیم بلوچ محمڈن نے ایک سخت مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط اور فیورٹ ٹیم کے پی ٹی کو 2-1سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی فاتح ٹیم بلوچ محمڈن ملیر کی جانب سے عمران اور امین نے خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ کے پی ٹی کا واحد گول نوید نے کیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سابقہ منیجر ہاؤس بلڈنگ فٹ بال ٹیم انیس الرحمن کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں سپر لیگ مرحلے کے دوسرے میچ میں منور شہید کلب کوئٹہ نے ایک شاندار مقابلے کے بعد ماری پور کی معروف ٹیم رحمن کلب کو2-0سے زیر کرکے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی جبکہ رحمن کلب کے کھلاڑی کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہے منور شہید کوئٹہ کی جانب سے بالاچ نے 53ویں منٹ اور قادر نے کھیل کے 67ویں منٹ میں خوبصورت گول اسکور کئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل ریفری نصیر عمر بلوچ ،خالد ممتاز جمی ،عمر بلوچ اور سراج الدین طالب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں