سزائے موت کے مجرم صولت مرزا سے اہلخانہ کی آخری ملاقات‘(جمعرات) مچھ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائیگا،صولت مرزا کی اہلیہ، بیٹا اور ہمشیرہ نے مچھ جیل میں وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملاقات کی

منگل 17 مارچ 2015 19:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) سزائے موت کے مجرم صولت مرزا سے ان کے اہلخانہ کی آخری ملاقات کرادی گئی ہے۔ صولت مرزا کو انیس مارچ کی صبح مچھ جیل میں پھانسی دی جائے گی۔صولت مرزا کی اہلیہ، بیٹا اور ہمشیرہ منگل کی صبح بلوچستان کی مچھ جیل پہنچے، ملاقات براہ راست نہیں بلکہ وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کرائی گئی۔

(جاری ہے)

صولت مرزا کی پھانسی کے لئے جیل حکام نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں،انیس مارچ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ساڑھے پانچ بجے صولت مرزا کو پھانسی دیدی جائے گی، ضروری کارروائی کے بعد صولت مرزا کی لاش کراچی میں اہلخانہ کے حوالے کردی جائے گی، صولت مرزا کو انیس سو ستانوے میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی سنائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں