ڈاکو دن دہاڑے بینک سے چھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار

منگل 17 مارچ 2015 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی بینک سے ڈاکو دن دہاڑے چھ لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جو لوگ بینک میں رقم نکلوا چکے تھے اور کچھ نکلوا رہے تھے جس دوران ڈاکو نے بینک پر دھاوا بولا اور بینک میں موجود افراد سے پیسے چھین کر فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کے آغاز کیلئے بینک کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھنے کیلئے کیمرے چلائے تو معلوم ہو کہ بینک میں لگے تینوں سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہیں جس پر پولیس حکام نے بینک انتظامیہ کیخلاف کاررائی کرنے کا بھی سوچ لیاہے۔پولیس نے ڈکیتی کے معاملہ میں تفتیش کیلئے بینک کے دونوں گارڈ ز کو تحویل میں لے لیاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں