سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر داخلہ لائے جانے کا فیصلہ

منگل 17 مارچ 2015 16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر داخلہ لائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیرِ داخلہ کے لیے جام مہتاب اور شرجیل میمن پر غور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں محکمہ داخلہ جیسا اہم منصب گزشتہ کئی ماہ سے خالی ہے، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے، صوبہ سندھ میں صوبائی وزیرِ داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیرِ داخلہ کے لیے دو ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، جس میں جام مہتاب اور شرجیل میمن کے نام شامل ہیں۔صوبائی وزیرِ داخلہ کے لیے جام مہتاب حسین ڈہر مضبوط امیدوارکے طور پر سامنے آئے ہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر برائے بہبود خواتین روبینہ قائمخانی سے وزارت واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں