سندھ ہائی کورٹ نے مجرم شفقت حسین کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد کردی
تازہ ترین : 1

سندھ ہائی کورٹ نے مجرم شفقت حسین کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد کردی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)سندھ ہائی کورٹ نے مجرم شفقت حسین کی سزائے موت کی سزا کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل کو مسترد کر دیا ہے ۔منگل کے روز سندھ ہائی کورٹ میں مجرم شفقت حسین کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی ،یہ اپیل این جی اوز کی جانب سے دائر کی گئی ۔ سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم شفقت حسین کی رحم کی اپیل صدر نے مسترد کی ہے جبکہ سپریم کورٹ نے بھی سزائے موت کے خلاف رحم کی اپیل کو مسترد کر دیا تھا لہذا س کی سزا بحال رکھی جائے جس پر عدالت نے مجرم شفقت حسین کی سزائے موت کی سزا کو بحال رکھتے ہوئے اپیل کو مسترد کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ شفقت حسین نے2004 ء میں 7 سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کر دیا تھا جس کا مجرم شفقت حسین نے بعد میں اعتراف بھی کیا تھا ۔شفقت حسین کو کل (جمعرات) کے روز سزائے موت دی جائے گی

وقت اشاعت : 17/03/2015 - 16:10:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں