ملائیشیا اور چین کی جانب سے چاول کی طلب میں کمی دیکھی جارہی ہے، رائس ایکسپورٹرز ..
تازہ ترین : 1

ملائیشیا اور چین کی جانب سے چاول کی طلب میں کمی دیکھی جارہی ہے، رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ) ملائیشیا اور چین کی جانب سے چاول کی طلب میں کمی دیکھی جارہی ہے، رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال چاول کی برآمدات کا مقررہ ہدف کا حصول مشکل ہے،رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال کیلئے باسمتی اور دیگر اقسام کے چاول کا برآمدی ہدف اڑتیس لاکھ ٹن مقرر کیا گیا تھا تاہم ملائیشیا اور چین کی جانب سے چاول کی طلب میں کمی کے باعث پاکستان پینتیس لاکھ ٹن چاول ہی برآمد کرسکے گا، رائس ایکسپورٹرز کے مطابق ملائیشیا،چین اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کو بڑی تعداد میں چاول برآمد کیا جاتا ہے، برآمدات کے فروغ کیلئے مختلف ممالک میں وفود بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/03/2015 - 14:20:08

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں