پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات کا عمل خوش آئندہ اور کریڈٹ مثبت ہے،موڈیز

منگل 17 مارچ 2015 14:18

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات کا عمل خوش آئندہ اور کریڈٹ مثبت ہے۔ زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے معیشت کو لاحق بیرونی معاشی خدشات میں کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت آئی ایم ایف کے تحت اصلاحات کے پروگرام پر بخوبی کار بند ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے اجرا، اداروں کی نجکاری اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ معاشی استحکام کا باعث بنے گا۔

موڈیز کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری سیاسی چیلنجز کے باجودہ اصلاحات کا جاری رکھنا حکومت کی کامیابی ہے۔موڈیز کے مطابق حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط کیتحت مرکزی بینک کی خود مختاری میں اضافے پر مخالفت کا سامنا ہے اسکے علاوہ پاکستانی حکومت کیلئے مالیاتی خسارہ مقررہ حد میں رکھنا ایک چیلنج ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں