ایان علی کو سازش کے تحت کیس میں ملوث کیا گیا‘فلک شیخ
تازہ ترین : 1
ایان علی کو سازش کے تحت کیس میں ملوث کیا گیا‘فلک شیخ

ایان علی کو سازش کے تحت کیس میں ملوث کیا گیا‘فلک شیخ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)معروف ماڈل فلک شیخ نے کہا ہے کہ ایان علی بیوٹی و فیشن انڈسٹری کا بڑا نام ہے۔منی لانڈرنگ کیس میں اس کو ایک سازش کے تحت ملوث کیا گیا ہے ، فیشن انڈسٹری ایان کے ساتھ ہے وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے ، 5 لاکھ ڈالر ز کا بیرون ملک لیجانے کے الزام میں گرفتاری کا سن کر بہت افسوس ہوا دل یہ ماننے کو تیا رہی نہیں کہ ایان علی اس قسم کا کام کرسکتی ہے۔

فلک شیخ نے مزید کہا کہ ایان علی کی فلائٹ میں اہم لوگ بھی سفر کررہے تھے اس حوالے سے کچھ اور کہنا قبل از وقت ہوگا۔ اس مو قع پر دیگر ماڈلز نے بھی ملے جلے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی لڑکی کا خوبصور ت ہونا بھی اس کے لئے مشکلات کا باعث بن جاتا ہے۔ ماڈل و اداکارہ ربیعہ چودھری نے اس موضوع پر گفتگو کرنے سے انکار کردیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/03/2015 - 13:32:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں