سندھ عوام کو لوڈ شیڈنگ کے نام پر ذہنی اذیت دی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل ..
تازہ ترین : 1

سندھ عوام کو لوڈ شیڈنگ کے نام پر ذہنی اذیت دی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن بھڑک گئے

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ. 2015 ء): کراچی میں جاری لوڈ شیڈنگ اور اس کے دورانیے میں ناقابل بر داشت اضافے کے پیش نظر پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن بھی بھڑک اٹھے، شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کراچی میں ہونے والی طویل لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 16 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جو کہ عوام کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بن رہی ہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کی عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنا کر عوام کو لوڈ شیڈنگ جیسی اذیت سے نجات دلائی جائے.

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/03/2015 - 11:49:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں