فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ڈھائی لاکھ ٹیکس نادہندگان کونوٹسزجاری کردیئے گئے

پیر 16 مارچ 2015 17:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء)فیڈرل بورڈآف ریونیونے ڈھائی لاکھ ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ترجمان شاہد حسین اسد نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی میں اضافے کے لئے سالانہ ایک لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جارہا ہے، اب تک ڈھائی لاکھ نادہندگان کو نوٹسز جاری کئے گئے، جس میں سے 40 ہزار افراد نے گوشوارے جمع کروائے، انھوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے تناسب میں اضافے کی ضرورت ہے، جس کے لئے ہر شخص کو ایمانداری سے ٹیکس دینا ہوگا، انھوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی بڑھانے کے لئے نادرا سے مدد لی جارہی ہے، ہر سال ایک لاکھ افراد کو نوٹسز بھیجے جارہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں