بارشوں میں خود رو جھاڑیوں سے کھڑی فصلوں کونقصان کا اندیشہ

پیر 16 مارچ 2015 17:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء)بارشوں میں خود رو جھاڑیوں سے کھڑی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے، محکمہ موسمیات نے فصلوں کو پانی دینے اور کیڑے مار ادویات کے چھڑکاؤ میں احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بیس مارچ تک موسم خشک اورسرد رہے گا، بارانی علاقوں کے کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارشوں کے پیش نظر فصلوں کو کم پانی دیا جائے۔

ساتھ ہی گندم اورسبزیوں کی کھڑی فصل کو بیماریوں سے بچانے کیلئے بروقت ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے۔ محکمہ موسمیات نے کسانوں کو نم موسم میں خودروجھاڑیوں کو ختم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ بارشوں کا موسم ان خود روجھاڑیوں کی نمو کیلئے موزوں ترین ہوتا ہے جوکھڑی فصلوں کو متاثر کرتی ہیں۔ کسانوں کو چاہیئے کہ پہلے مرحلے میں ہی ان پرقابو پالیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں