سینئر صحافی مظہرعباس کے گھر میں چوری کی واردات میں ملزمان 4 ہزار روپے لے اڑے، تاہم ..
تازہ ترین : 1

سینئر صحافی مظہرعباس کے گھر میں چوری کی واردات میں ملزمان 4 ہزار روپے لے اڑے، تاہم لیپ ٹیپ اور موبائل فونز کو ہاتھ نہیں لگایا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) سینئر صحافی مظہرعباس کے گھر میں چوری کی واردات میں ملزمان 4 ہزار روپے لے اڑے، تاہم لیپ ٹیپ اور موبائل فونز کو ہاتھ نہیں لگایا۔ سینئر صحافی اور پی ایف یو جے کے سابق صدر مظہر عباس نے بتایا کہ اتوار کی رات دس بجے جب وہ اہل خانہ کے ساتھ گھر لوٹے، تو دروازوں کے لاک ٹوٹے ہوئے تھے اور گھر کا سارا سامان بکھرا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ چور چار سے پانچ ہزار روپے کی رقم لے گئے، لیکن لیپ ٹاپ اور موبائل فونز محفوظ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ مزید کیا چیزیں چوری ہوئی ہیں، واقعے کی اطلاع پولیس کو کردی گئی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/03/2015 - 16:46:04

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں