کراچی : پولیو مہم ، کراچی پولیس چیف کا محکمہ داخلہ سندھ کو خط ارسال
تازہ ترین : 1

کراچی : پولیو مہم ، کراچی پولیس چیف کا محکمہ داخلہ سندھ کو خط ارسال

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء): کراچی میں پولیس کے اعلی افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کے تمام ڈی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز نے بھی شر کت کی. اجلاس میں شہر کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. کراچی پولیس چیف نے کراچی میں ہونے والی پولیو مہم کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ کو ایک خط ارسال کیا جس میں یہ درخواست کی گئی کہ 16 سے 23 مارچ تک شہر بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے، علاوہ ازیں اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ مساجد ، گرجاا گھروں اور بالخصوص پبلک جگہوں مثلاً پارکس، شاپنگ مالز اور حساس تنصیبات کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے.

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/03/2015 - 15:38:45

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں