کراچی ،پی آئی بی میں پولیس کاسرچ آپریشن،گھرگھرتلاشی، اٹھائیس سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

پیر 16 مارچ 2015 12:16

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) پی آئی بی کالونی میں پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے سرچ آپریشن کیا اور اٹھائیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

رینجرز کے بعد کراچی پولیس بھی حرکت میں آ گئی، پی آئی بی کالونی کا رات گئے محاصرہ کیا گیا اور تمام راستے بند کیے گئے، لوگوں کی آمدورفت پر پابندی بھی لگا دی گئی اور گھر گھر تلاشی شروع کی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق مختلف گھروں اور سڑکوں سے تلاشی کے دوران اٹھائیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جن سے مختلف مقامات پر منتقل کرکے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں