سانحہ یوحنا آباد :کراچی میں یوم سوگ ، حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز کے گشت میں اضافہ

پیر 16 مارچ 2015 10:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ2015ء) سانحہ یوحنا آباد کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے آج یوم سوگ ہے ، کراچی میں مشنری تعلیمی ادارے بند ہیں ، چرچوں اور مشنری سکولوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ۔ سندھ کی حکومت نے یوحنا آباد لاہور میں دو چرچوں کے باہر بم دھماکوں پر آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہر کے مشنری سکول اور کالج بند ہیں ۔ چرچوں اور مشینری سکولوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز کا گشت بڑھا دیا گیا ہے ۔ مسیحی بستیوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ سندھ بار کونسل کی اپیل پر وکلا یوم سیاہ منا رہے ہیں ۔ وکلا بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں