آپریشن کہیں بھی ہو قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے، رضا ربانی
تازہ ترین : 1
آپریشن کہیں بھی ہو قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے، رضا ربانی

آپریشن کہیں بھی ہو قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے، رضا ربانی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا تاہم آپریشن کہیں بھی ہو قانون کے دائر میں ہونا چاہیے۔ رضا ربانی حالیہ سینیٹ انتخابات میں بلامقابلہ سینیٹ چیئرمین منتخب ہونے کے بعد آج کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی اٹھارہویں ترمیم سے ختم کیا جاسکتا ہے، لیکن وفاق اور صوبے اس پر عمل نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں ترمیم کی مخالفت کی تھی لیکن بائیسویں ترمیم آئی تو سینیٹ کے چیئرمین کی حیشیت سے نیوٹرل کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی قراردادوں اور تحاریک پرعملدرآمد کیلئے ایک نیا میکنزم تیار کیا جائے گا ۔

انہوں نے بتایا کہ فاٹا کے صدارتی آرڈیننس کا آرڈر واپس ہوچکا ہے اس لیے الیکشن کمیشن فاٹا کے الیکشن فوری طور پر کرائے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ آپریشن کہیں بھی ہو آئین وقانون کے دائرے میں ہونا چاہیے، ملک کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، اب کوئی لرزش ہوئی تو تاریخ اس نسل کو معاف نہیں کریگی۔

وقت اشاعت : 15/03/2015 - 15:38:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں