چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی مزار قائد پر حاضری ،فاتحہ خوانی اور مزار پر پھولوں ..
تازہ ترین : 1

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی مزار قائد پر حاضری ،فاتحہ خوانی اور مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی چیئرمین سینٹ منتخب ہونے کے بعد مزار قائد پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔ اتوار کے روز چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے چیئرمین سینٹ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اس کے علاوہ قائد اعظم کے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اس موقع پر پی پی پی کے رہنما سعید غنی اور وقار مہدی اور دیگر پی پی پی کے کارکن بھی میاں رضا ربانی کے ہمراہ موجود تھے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2015 - 13:04:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں