بے نظیر انٹر نیشنل ائر پورٹ پر اے ایس ایف نے غیر قانو نی طور پر دوبئی سمگل کی جا نے والی غیر ملکی کر نسی بر آ مد کر کے کراچی کی ماڈل گرل عاریان علی کو تحویل میں لے لیا،

عاریان کے بیگ سے 5 لا کھ 6 ہزار 800ڈالر بر آ مد ہو ئے جس پر کسٹمز حکا م نے منی لا نڈ رنگ کے الزام میں اسے گر فتار کر لیا سا بق وزیر دا خلہ کے بھائی خالد ملک عاریان کو بچا نے کے لئے سر گرم ،عدالت کا14یوم کے عدا لتی ریما نڈ پر جیل بھجو انے کا حکم

ہفتہ 14 مارچ 2015 23:39

بے نظیر انٹر نیشنل ائر پورٹ پر اے ایس ایف نے غیر قانو نی طور پر دوبئی سمگل کی جا نے والی غیر ملکی کر نسی بر آ مد کر کے کراچی کی ماڈل گرل عاریان علی کو تحویل میں لے لیا،

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) بے نظیر انٹر نیشنل ائر پورٹ پر اے ایس ایف کے عملہ نے اسلا م آ باد سے غیر قانو نی طور پر دوبئی سمگل کی جا نے والی غیر ملکی کر نسی بر آ مد کر تے ہو ئے کراچی کی رہا شی ماڈل گرل سنگر عاریان علی کو تحویل میں لے کرکسٹمز حکا م کے حو الہ کر دیا عاریان کے بیگ سے 5 لا کھ 6 ہزار 800ڈالر بر آ مد ہو ئے جس پر کسٹمز حکا م نے منی لا نڈ رنگ کے الزام میں اسے گر فتار کر لیا ،ذرائع کے مطا بق عاریان کی گر فتاری کی اطلا ع کے ساتھ سا بق وزیر دا خلہ کے بھائی خالد ملک اور دیگر اعلی شخصیات عاریان کو بچا نے کے لئے سر گرم ہو گئے جبکہ کسٹمز حکا م نے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقد مہ در ج کر لیا ہے گر فتار ملز مہ کو حکا م نے عدا لت میں پیش کر نے سے قبل میڈ یکل کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کو اٹر ہسپتال منتقل کیا جہا ں ملز مہ عایان نے ڈائر یکٹر ایمر جنسی ڈاکٹر خا لد جنجو عہ کو شکا یت کی کہ اسے ہارٹ پرابلم ہے اور چھاتی میں درد ہو رہا ہے جس کے باعث لیڈ ی دا کٹر تسلیم کو بلو ایا گیا جبکہ عا یان کی چھاتی کے ایکسرے ، بلڈ ٹیسٹ ،ای سی جی ، اور پر یگننسی ٹیسٹ کروائے گئے جو کہ منفی ثا بت ہو نے پر اسے کلےئر کر دیا گیا اس مو قع پر عاریان نے یہا ں شور مچا دیا کہ اس کی طبعیت خراب ہو ر ہی ہے اسے ہسپتال میں دا خل کیا جا ئے تا ہم اس کی در خو است پر غور نہیں کیا گیا میڈ یکو لیگل رپورٹ کے بعد عایان کو کچہر ی میں واقع کسٹمز کی خصو صی عدا لت کے جج چو ہدری ممتاز حسین کی عدا لت میں پیش کیا گیا جہا ں کسٹمز حکا م نے عدا لت سے استد عا کی ملز مہ کی گر فتاری حسب ضا بطہ عمل میں لا ئی گئی ہے غیر ملکی کر نسی کے ھوالہ سے تحقیقات کی ضڑورت ہے لہذا ملز مہ کا جسما نی ریما نڈ دیا جا ئے تا ہم عدا لت نے حکا م کی یہ در خو است مسترد کر تے ہو ئے اسے 14یوم کے عدا لتی ریما نڈ پر جیل بھجو انے کا حکم دے دیا اد ھر ذرائع کے مطا بق بے نظیر انٹر نیشنل ائر پورٹ پر علی الصبح امارات ائر لا ئن کی پرواز EK/615کے ذریعہ سفر کے لئے عایان جب بین الاقوامی روانگی لا ؤ نج میں پہنچی تو اس کے ساتھ مو جو د مشتاق احمد نا می ایک شخص نے خود کو سابق صدر کا پی اے ظا ہر کیا اور عایان کو کلےئر کرانے کی کو شش کی اس حو الہ سے جب کسٹمز حکا م سے را بطہ کر نے کی کو شش کی گئی تو ان سے رابطہ نہ ہو سکا جبکہ اے ایس ایف نے معلو مات فرا ہم کر نے سے معذرت کر لی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں