ُٓپاکستان کے صفِ اوّل کے ڈیزائنرز کی جانب سے بِلا معاوضہ پی آئی اے کے لیے نیا ڈیزائن
ہفتہ 14 مارچ 2015 23:37
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پی آئی اے (پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز) ، پاکستان کی پرچم بردار ائر لائن نے جلد ہی اپنے کیبن کریو کے نئے یونیفارم کی رونمائی کا ارادہ کیا ہے۔پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ناصر جعفرنے کہا کہ وہ اور بورڈ کے اراکین پی آئی اے کے نئے یونیفارم (وردی) جو کہ اسمارٹ، پیشہ ورانہ اور ائر لائن کے ماحول میں عملی استعمال کے لئے ہونے کے ساتھ 16 فیشن ڈیزائنرز کے ایک ممتاز پینل کی جانب سے کسی لاگت کے بغیر مفت ڈیزائن کئے جانے پر حقیقی طور پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔
یونیفارم کے ڈیزائنرز میں ماہین خان، شمائیل انصاری، نومی انصاری، عمر فاروق، سونیا بٹلہ، امیر عدنان، ندا ازور، اسماعیل فرید، فہد حسین، ماہین کریم، مشا لاکھانی، سنعیہ مسقطیہ، یاسمین شیخ، شمعون سلطان، علی ذیشان اور HSY شامل ہیں۔(جاری ہے)
پی آئی اے کی چیئرمین نے فیشن ڈیزائنرز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قومی جذبے کے تحت پی آئی اے کیبن کریو کے یونیفارم ڈیزائن کیے اور ایئرلائن کی معاونت کے طور پر بلامعاوضہ اپنے جدّت طراز صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
نئے یونیفارم فیشن کے نقطہء نظر سے پی آئی اے کو ایک نئی شکل دینے کے ساتھ خوبصورت ہیں اور قومی وقار میں بھی اضافہ کریں گے۔سات آزاد ججوں کا ایک پینل جیتنے والے ڈیزائن کا انتخاب کرے گا۔ اس پینل میں شکیل سہگل، سیما افتخار، ناز منشا، طارق امین، شہناز اسماعیل، رابعہ جویری اور زیبا بختیار شامل تھے۔نئے ڈیزائن کئے جانے والے یونیفارم سادہ تصوّر پر بنائے گئے ہیں جو کیبن کے عملے کی عملی ضروریات کو پورا کریں گے۔ پی آئی اے ممکنہ طور پر رواں برس موسم گرما میں مذکورہ نئے یونیفارم کو متعارف کرائے گی۔پی آئی اے کو ماضی میں ائر لائن انڈسٹری میں کیبن کے عملے کے یونیفارم کا سب سے جدید اور خوبصورت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان یونیفارمز کو فرانس کے پئیر کارڈان سمیت معروف عالمی فیشن ڈیزائنرز کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت ..
دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے ..
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
ننھے وی لاگر شیراز کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا
ایرانی صدر کی مزار قائد د پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے
مسلم خواتین اسلامی ثقافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ایرانی صدر کی اہلیہ جمیلہ علم الہدیٰ
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کے سلسلہ میں ٰاعلی سطحی وفد کی وفاقی وزیر برائے بحری امور سے ملاقات
سیلانی کے تحت خشک اور تیار خوراک کے علاوہ ادویات پر مشتمل ایک اور کھیپ فلسطین کے لیے روانہ کردی گئی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب