نائن زیروسے برآمد اسلحہ فورینزک تجزیئے کیلئے پولیس کے حوالے

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) رینجرز نے 11مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران برآمدہونے والا اسلحہ فورینزک تجزیے کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ۔ گرفتار ملزموں کا کریمنل ریکارڈ بھی درج کرادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ رینجرز نے نائن زیرو سے ملنے والا اسلحہ پولیس کے فورینزک ڈویژن کے حوالے کردیا ہے،تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ برآمد ہونے والا اسلحہ اس سے پہلے کن وارداتوں میں استعمال ہوچکاہے ،،پولیس فورینزک لیبارٹری میں بلیسٹک ایکسپرٹ کے ذریعے اس بات کی تحقیق کرے گی اورآئندہ 10سے 12روز میں رپورٹ جاری کردے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں