متحدہ دہشتگرد عمیر صدیقی کا اعترفی بیان ثابت کرتا ہے متحدہ کا مینڈیٹ جعلی تھا،الیکشن کمیشن نوٹس لے، مولانااسداللہ بھٹو

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو، سابق ایم پی اے یونس بارائی اور سید قطب احمدنے مطالبہ کیا ہے کہ متحدہ دہشتگرد سابق معمار سیکٹر انچارج عمار صدیقی کے اعترافی بیان کہ ”انہوں نے 2013 میں گلشن اقبال کے حلقہ پی ایس 126پر جماعت اسلامی کے امیدوار کو ہرانے کیلئے متحدہ امیدوار فیصل سبزواری کے حق میں پرزائیڈنگ افسران کو حراساں کرکے جعلی ووٹوں کے ڈبے بھرے “پرالیکشن کمیشن نوٹس لیکر دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کرے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج عمار صدیقی کا اعترافی بیان واضح دلیل ہے کہ کراچی کے عوام نے ہمیشہ متحدہ امیدواروں کو مسترد کیا ہے وہ بندوق کی بنیاد پر عوام کے ووٹ کے حق پر ڈاکہ ڈال کر انتخابات کو چراتے رہے ہیں کیونکہ ایم کیو ایم بیلٹ کی بجائے بُلٹ پر یقین رکھتی ہے۔ جماعت اسلامی کراچی جعلی الیکشن پر ہمیشہ آواز اٹھاتی رہی ہے۔اب متحدہ دہشتگرد نے اعترافی بیان دیکر ہمارے موقف پر مہر تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں