کراچی میں اسٹیٹ لائف فیلڈ ورکرز ایسوسی ایش ایسٹرن زون میں عہدیداروں کو پروموش دیکر تقریریاں کردی گئیں

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:28

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) کراچی میں اسٹیٹ لائف فیلڈ ورکرز ایسوسی ایش ایسٹرن زون میں عہدیداروں کو پروموش دیکر ان کی تقریریاں کردی گئی ہیں، صدر اسٹیٹ لائف فیلڈ ورکرز ایسوسی ایشن ایسٹرن زون کراچی کی جانب سے 16فروری 2015کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر 1503-01کے مطابق کچھ ورکرز سمیت شیخ سعید احمدکو جنرل سیکریٹری،میر احمد سومرو جوائنٹ سیکریٹری، میاہ محمدارشد انفارمیشن سیکریٹری،محمد عامرایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری اورمحمدانورتنولی کو پروموش دیکران کا تقرر کیا گیا ہے اس کے علاوہ ایگزیکٹو کمیٹی میں شمولیت کرنے والوں میں عبدالعزیزجوہان کو وائس پریزیڈنٹ ،شہزادہ محمد سلیم اور محمد توقیر حیدر کو بطور ایگزیکٹو کمیٹی ممر مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں