اصغرسربازی کا قتل لیاری کی پرامن فضاکو بربادکرنے کی سازش ہے، پی پی پی یوسی 9لیاری،
تازہ ترین : 1

اصغرسربازی کا قتل لیاری کی پرامن فضاکو بربادکرنے کی سازش ہے، پی پی پی یوسی 9لیاری،

حکومت قاتلوں کو تلاش کرکے سرعام سزا دے، مقتول غیر متنازعہ شخصیت تھے ۔عبداللہ بلوچ، اعجازبلوچ ودیگرکامشترکہ بیان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی یوسی 9لیاری کے صدر عبداللہ بلوچ،سینئرنائب صدر اعجازبلوچ، جنرل سیکریٹری میرزمان موندرہ، کیپٹن عبدالمجید، دوست محمدلاسی، عبدالمجید خارانی، نعیم بلوچ ودیگر ذمہ داران نے لیاری کے سماجی رہنماعبدالرشید سربازی کے ماموں اصغر سربازی کے قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے لیاری کی پرامن فضاکوبربادکرنے کی سازش قراردیاہے۔

انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومت سے قاتلوں کوتلاش کرکے سرعام سزادینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مقتول غیر متنازعہ شخصیت تھے اور ہمیشہ لیاری کے عوام کی فلاح وبہبوداور علاقے کی ترقی کے لئے کوشاں رہتے تھے۔ لیاری میں امن کے لئے ان کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔پی پی پی رہنماؤں نے مقتول کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2015 - 22:25:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں