کراچی،گونگے بہرے سرکاری ملازم کی گونگی بہری بیوہ انصاف کی منتظر
ہفتہ 14 مارچ 2015 22:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) ایک گونگے اور بہرے سرکاری ملازم کی، جسے مبینہ طور پر ایک پولیس اہل کار نے قتل کر دیاتھاکی گونگی بہری بیوہ انصاف کی منتظر ہے، مگر قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔ اشاروں کی زبان میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی دھمکی دینے والی خاتون رضوانہ اپنے مقتول شوہر خورشید کی طرح قوت گویائی اور سماعت سے محروم ہے، لیکن اس کی آنکھوں میں ایک سوال ضرور ہے کہ اس کے شوہر اور ایک گونگی بہری بیٹی سمیت دو بیٹیوں کے باپ کے قاتل کو سزا کب ملے گی،جو ایک قانون کے رکھوالے اور اس کے وکیل بھائی کی فائرنگ کا نشانہ بنا ہے۔
کورنگی کراسنگ کا رہائشی خورشید نو فروری کو حسب معمول اپنے دفتر ڈی ایم سی جانے کو نکلا۔ تو محلے میں ایڈووکیٹ خالد رحیم اور اس کے بھائی پولیس اہلکار طاہر رحیم کے گھر پر تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری تھی۔(جاری ہے)
ایف آئی آر کے مطابق خالد کے کہنے پر طاہر نے انسداد تجاوزات سیل کے عملے پر فائرنگ کردی اور گونگا بہرا خورشید اس کی زد میں آکر جان گنوا بیٹھا،جسے اس کی بیٹی آج بھی یاد کرتی ہے۔
پولیس نے ایڈووکیٹ خالد رحیم کو گرفتار تو کرلیا،لیکن حیرت انگیز طور پر قتل کے مقدمے میں اگلے ہی دن و ہ ضمانت پر رہا ہوگیا جبکہ قاتل پولیس اہلکار کو بھی اس کے پیٹی بند بھائی تاحال پکڑ نہیں سکے ہیں۔ ایک طرف وہ دیوار جو خورشید کی موت کا سبب بنی، دوبارہ کھڑی ہوچکی ہے تو دوسری طرف پولیس اور قاتل کے درمیان بھی ایک نادیدہ دیوار ہے جس کی وجہ سے پولیس قاتل کو گرفتار نہیں کرپارہی ہے۔ فائرنگ کے واقعے نے ایک خاندان کو بیسہارا کردیا۔خورشید کی بیوہ اور دو معصوم بچیاں حکمرانوں سے سوال کرتی ہیں کہ اب ان کا سہارا کون بنے گا ؟متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
کراچی: فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا
ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
پاک، بھارت تعلقات بہتر کرنے کیلئے اسپورٹس کو بہتر کرنا ہوگا،شاہد آفریدی
200رنز کریں گے تو میچ بچانے کی پوزیشن میں ہوں گے، یونس خان
کراچی کور میں فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا
ڈپٹی میئر کراچی کا 9مئی کے پرتشدد واقعات پر پاک فوج کے شہدا ء پر فخر کا اظہار
پیپلز پارٹی کے تحت چلنے والی بلدیہ عظمی سندھ حکومت کی مدد سے تمام ٹاؤنز میں کام جاری
دنیا اکنامک گلوبلائزیشن کی جانب بڑھ رہی ہے، چینی قونصل جنرل
سپر ہائی وے پر بڑے قبرستان کی دیوار توڑ کر قبضے کی کوشش
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور