کراچی، اورنگی ٹاون بروہی ہوٹل میں دھماکہ،1شخص جاں بحق،9افراد زخمی
تازہ ترین : 1
کراچی، اورنگی ٹاون بروہی ہوٹل میں دھماکہ،1شخص جاں بحق،9افراد زخمی

کراچی، اورنگی ٹاون بروہی ہوٹل میں دھماکہ،1شخص جاں بحق،9افراد زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)کراچی میں اورنگی ٹاون بروہی ہوٹل میں دھماکہ ہوا جس میں1شخص جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون بروہی ہو ٹل میں دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد امدادی کاروائیوں کیلئے ریسکیو کی گا ڑیاں پہنچ گئی ہیں جو کہ زخمیوں کوعباسی شہید ہسپتال منتقل کر رہی ہیں۔دھماکے کے مقام پر بم ڈسپوز ل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور پولیس کی طرف سے لوگوں کو دھماکے کے مقام سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کوئی اور واقعہ نہ پیش آسکے.ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ دھماکہ برگر کے ٹھیلے کے قریب ہواہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2015 - 22:08:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں