کمشنر کراچی، سیکریٹری صحت اور ایڈیشنل آئی جی کا حسا س یونین کونسلوں کا دورہ انسداد پولیو مہم کا جائزہ

ہفتہ 14 مارچ 2015 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) کمشنر کراچی، سیکریٹری صحت اور ایڈیشنل آئی جی نے حسا س یونین کونسلوں کا دورہ کیا انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا،کمشنر کراچی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور کہا کہ سوفیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل کیا جائے ،اس موقع پر حکومت سندھ کی قائم کر دہ اوورسائٹ اینڈ کو آرڈینیشن کمیٹی کی فوکل پرسن شہناز وزیر علی، عالمی ادارہ صحت یونیسف کے نمائندے۔

ای ڈی صحت ڈاکڑ ظفر اعجاز، ڈپٹی کمشنر شرقی آغا پرویز ، ڈپٹی کمشنر غر بی محمد علی شاہ اور متعلقہ ٹاؤن ہیلتھ افسران بھی مو جو د تھے۔اس موقع پر کمشنر نے بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے، پولیوکے قطرے پلانے کے انتظاما ت کودیکھا ۔ پولیو ٹیموں سے ملاقات کر کے ان سے پولیو کے قطرے پلا نے کی کوششوں کی اور تفصیلات معلوم کیں۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی اور انسداد پولیو مہم کی جائزہ کمیٹی کے دیگر ارکان نے پولیو کیمپس کا بھی معائنہ کیا۔

جہاں انھوں نے پولیو ٹیموں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا بھی معائنہ کیا ۔کمشنر کراچی کو پو لیو ٹیموں نے تفصیل سے پولیوڈراپ پلانے کے بارے میں اپنی کو ششوں سے آگاہ کیا انھوں نے بتایا کہ لوگ تعاون کر رہے ہیں۔اس موقع پر انھوں نے علما کرام اورکمیونٹی کے رہنماؤں بھی ملاقات کی۔ علما کرام اور کمیونٹی کے لوگوں نے کمشنرکو اپنے بھر پو ر تعاون کا یقین دلایا۔

کمشنر کراچی نے یونین کونسل چشتی نگر ضلع غربی میں دورہ کے موقع پر جامعہ منہاج الشرعیہ کے مرکز کا بھی دورہ کر کے مولانا محمد اکبر رحیمی اور دیگر علما کرام سے ملاقات کی۔جبکہ یونین کونسل گجر و ضلع شرقی کے دورہ کے موقع پر انھوں نے کمیونٹی کے لوگوں سے بھی ملا قات کی ۔ کمشنر کراچی نے پولیو ٹیموں کی کار کردگی کی تعریف کی اور کہا کہ پولیو کے خاتمہ کی جدوجہد قومی مقصد ہے ۔

محکمہ صحت ،عالمی ادار ہ صحت یونیسف ، پولیس انتظامیہ اور کمیونٹی کے لو گ پو لیو کے خاتمہ کے لئے حکومت کی بھر پور مدد کر رہے ہیں امید ہے کہ سب کی مل کر کی جا نے والی یہ کو شش یقینابار آور ہوں گی اور کراچی کو پولیو سے پاک کر نے میں ہم کامیاب ہوں گے۔انھوں نے پولیو ٹیموں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہے۔

پورے ملک کی نظریں کراچی پر ہیں۔اس موقع پر کمشنر کراچی اور دیگر افسران کو بتا یا گیا کہ کراچی کی آٹھ حسا س یونین کونسلو ں میں جاری چار روزہ مو جو دہ مہم اتوار کو بھی جاری رہے گی۔ آٹھ حسا س یونین کونسلو ں میں جار ی انسداد پولیو مہم کے سات راؤنڈ میں سے چار راؤنڈ مکمل ہو چکے ہیں ۔پانچواں راؤنڈ مارچ کے اختتام میں شروع ہو گا۔کمشنر نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ تک مہم جاری رہے گی۔

اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ حسا س یونین کونسلوں میں شہری سہولتوں کے بہتر بنا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر انھوں نے کمیونٹی کے لو گوں سے ملا قات میں یقین دلا یا کہ ان کے علاقوں میں پانی سمیت دیگر شہری سہولتوں کی کمی دور کی جا ئے گی۔ ترجیحی طور پر صحت کی سہولتیں فراہم کی جا ئیں گی ڈسپنسریاں قائم کی جائیں گی۔کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی نے تمام متعلقہ افسران اور ڈاکٹر ز سے کہاکہ سو فیصد بچوں کو پولیو کی ویکسن کا ہدف مکمل کیا جا ئے ۔

انھوں نے پولیس کو پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کر نے کی ہدایت کی۔اجلا س نے تفصیل سے انسداد پولیو مہم کی حکمت عملی پر غور وخوض کیا۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ دو روز پولیو کیمپ بھی لگا ئے جائیں گے ، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی جا وید صبغت اللہ مہر ،ای ڈی صحت ڈاکٹرظفر اعجاز ۔متعلقہ ٹاؤن کے ہیلتھ افسران اور دیگر نے شر کت کی۔اجلاس نے اس بات پراطمینان کا اظہاکیاکہ وفاقی سطح پر حکومت نے حسا س یونین کونسلوں میں انسدادپولیوکی کوششوں پر اطمینان کااظہارکیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں