رینجرز نے ایم کیوایم کے رہنما ملزم عمیر کے جرائم کی تفصیلات جاری کر دی،اہم انکشافات

ہفتہ 14 مارچ 2015 15:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ2015ء) رینجرز نے ایم کیوایم کے کارکن عمیر حسن صدیقی کے جرائم کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔ترجمان رینجرزکا کہناہے کہ ملزم عمیر صدیقی نے دوران تفیش بتایا کہ اس نے ٹارگٹ کلر ز کی 23افراد پر مشتمل ٹیم بنا رکھی تھی اور وہ حماد نامی شخص کے احکامات پر قتل کرتاتھا، اس نےبتایا کہ وہ اب تک متحدہ کے کارکنو ں سمیت 120مخالفین کو قتل بھی کر چکاہے ۔

ترجمان رینجرز نے کہاملزم عمیر نے ایم کیوایم کے عسکری ونگ کا بھی اعتراف کیاہے ۔

(جاری ہے)

ملزم عمیر صدیقی نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے عسکر ی ونگ کیلئے کوئٹہ کے اسلحہ ڈیلر سے اسلحہ خریدتاتھا اور اس نے ایمبولینسز کے ذریعے ہی ایک ماہ قبل ہی تمام سیکٹرز کا اسلحہ نائن زیرو پہنچایاہے ۔ملزم نے کہا کہ نائن زیرو کے ار د گرد 250ٹارگٹ کلرز موجود ہیں ۔ ترجمان رینجر ز نے کہاکہ ملزم عمیر دوران تفیش انکشاف کیا کہ بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری میں آگ بھی اس نے اپنے ساتھی بھولا کے ہمراہ لگائی تھی ۔ترجمان رینجرزنے کہاکہ ملزم عمیر کو نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں