کراچی شہر میں تیز بارش، کئی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا، پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی، مختلف علاقوں کی بجلی غائب

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) شہر میں تیز بارش، کئی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا، پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی، مختلف علاقوں کی بجلی غائب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح شہر بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں جن میں ایم اے جناح روڈ، گرومندر، شاہراہ فیصل، لانڈھی، کورنگی ودیگر پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی، پھسلن کے باعث متعد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے۔ بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقوں کی بجلی بھی غائب ہوگئی، بارش کی بوندیں گرنے کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں