انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید کم ، مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈا؛ر کی قدر بڑھ گئی

جمعہ 13 مارچ 2015 22:54

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید کم ، مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈا؛ر کی قدر بڑھ گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) انٹربینک میں جمعہ کوروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈا؛ر کی قدر بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کوانٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 3پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.75روپے سے گھٹ کر 101.74روپے اورقیمت فروخت 101.80روپے سے گھٹ کر 101.77روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 102.10روپے سے بڑھ کر 102.20روپے اور قیمت فروخت 102.30روپے سے بڑھ کر 102.40روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کوروپے کے مقابلے یورو25پیسے سستا ہوگیا جس سے یوروکی قیمت خرید 108.25روپے سے کم ہوکر 108روپے اور قیمت فروخت 108.50روپے سے کم ہوکر 108.25روپے ہوگئی اسی طرح روپے 50پیسے کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 153روپے سے گھٹ کر 151.50روپے اور قیمت فروخت 153.25روپے سے گھٹ کر 151.75روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ گذشتہ روزسعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں بالترتیب 5,5روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے یواے ای درہم کی قیمت فروخت 27.95روپے سے بڑھ کر 28روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.30روپے سے بڑھ کر 27.35روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں