کراچی،عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفند یار ولی خان اورصوبائی صدر سینیٹر شاہی سید کا اردو کی نامور شاعرہ ادا جعفری کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

جمعہ 13 مارچ 2015 22:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفند یار ولی خان اورصوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے اردو کی نامور شاعرہ ادا جعفری کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردو ادب کے لیے مرحومہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وہ نہ صرف شاعرہ بلکہ مصنفہ بھی تھی عوامی نیشنل پارٹی اردو ادب کے لیے ادا جعفری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا گو ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں