حکومت سندھ نے دوسرے صوبوں اور سندھ کے مابین گندم کی نقل و حمل پر 60روز کے لیے پابندی ..
تازہ ترین : 1
حکومت سندھ نے دوسرے صوبوں اور سندھ کے مابین گندم کی نقل و حمل پر 60روز ..

حکومت سندھ نے دوسرے صوبوں اور سندھ کے مابین گندم کی نقل و حمل پر 60روز کے لیے پابندی لگادی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)حکومت سندھ نے دوسرے صوبوں اور سندھ کے مابین گندم کی نقل و حمل پر 60روز کے لیے پابندی لگادی ہے جس کے تحت سندھ سے گندم نہ تو باہر لے جائی جاسکتی ہے اور نہ ہی دوسرے صوبوں سے سندھ میں گندم لائی جاسکتی ہے ۔حکومت سندھ صوبے کے دوسرے اضلاع سے کراچی میں آٹا لانے پر بھی 60روز کی پابندی عائد کردی ہے ۔اس ضمن میں وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔یہ نوٹی فکیشن ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144(6)کے تحت جاری کیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 13/03/2015 - 21:14:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں